نادرا دفاتر کے باہر دھوپ سے بچاؤ کیلئے شیڈ اور ٹھنڈے پانی کے کولر لگانے کی قرار داد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

10:49 AM, 7 Mar, 2017

لاہور : تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے نادرا دفاتر کے باہر دھوپ سے بچاؤ کیلئے شیڈ اور ٹھنڈے پانی کے کولر لگانے کی قرار داد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔

نبیلہ حاکم نے موقٖ اخیتار کیا کہ صوبے بھر کے تمام نادرا دفاتر کے باہر دھوپ سے بچاؤ کیلئے شیڈ لگائے جائیں ۔ٹھنڈے پانی کے کولر کا اہتمام کیا جائے اور خواتین کیلئے بیٹھنے کیلئے انتظام کیا جائے تاکہ وہ گھنٹوں کھڑے ہونے کی مشقت سے بچ سکیں۔

مزیدخبریں