اوبر اور کریم کے معاملات نمٹانے کے لیے 15اپریل تک بڑھا دی گئی

10:24 AM, 7 Mar, 2017

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے حکومت اور آن لائن ٹیکسی کمپنیوں کو معاملات نمٹانے کیلئے 15اپریل تک کی مہلت دیدی ۔

ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آن لائن ٹیکسی سروس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد صوبائی حکومت اور ٹیکسی کمپنیوں کو معاملات نمٹانے کیلئے 15اپریل تک کی مہلت دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آن لائن ٹیکسی اچھی سروس ہے تاہم اسے ریگولیٹ ہونا چاہئیے۔

جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیے کہ عوامی سہولت کے خلاف کریک ڈاﺅن نہیں چاہتے ، تمام معاملات قانون کے مطابق حل کیے جائیں اور حکومت ٹرانسپورٹ مافیا کے دباﺅ میں آکر کوئی فیصلہ نہ کرے ۔

مزیدخبریں