امریکی فوجی کے والد خضر خان پر امریکا میں سفری پابندی لگنے کا خدشہ

امریکی فوجی کے والد خضر خان پر امریکا میں سفری پابندی لگنے کا خدشہ

واشنگٹن :عراق پر امریکی حملے کے دوران مارے جانے والے پاکستانی نژاد فوجی کے والد خظر خان پر پابندی کا خد شہ پیدا ہو گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ انکی سفری دستاویزات کا دوبارہ جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے، خضر خان نے کینیڈا میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کا پروگرام بھی اس وجہ سے منسوخ کر دیا۔
خضر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں انتظامیہ کی طرف سے نوٹس ملا ہے جس میں کہا گیا ہے کہاانکے سفر ی حقوق کا جائزہ لیا جائے گا۔
خضر خان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اس حوالے سے کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی کہ کیوں ان کی سفری حقوق کا دوبارہ جائزہ لیا جارہا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا یہ اقدام نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان تمام امریکیوں کے لیے پریشانی کا باعث ہے کہ جو دنیا بھر میں آزادانہ سفر کا حق رکھتے ہیں۔دوسری جانب امریکی حکام نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔