سعودی حکام نے دو پاکستانی خواجہ سراؤں کی تشدد سے موت کی تردید کر دی ہے

07:57 AM, 7 Mar, 2017

ریاض: سعودی دارلحکومت ریاض میں پچھلے دنوں  پکڑے جانے والے خیبر پختون خواہ کے خؤاجہ سرائوں کے بارے میں خبر آئی تھی ۔جس میں 37 خواجہ سرائ گرفتار اور دو کی تشدد سے ہلاکت کی خبر آئی ۔

تاہم اب  سعودی حکام نے ریاض میں 2پاکستانی خواجہ سراؤں کوتشددسے ہلاک کرنےکی تردید کردی۔ سعودی حکام کا کہناہے کہ دو خواجہ سرائوں کی موت نہیں ہوئی بلکہ ایک کی ہوئی ہے  اور وہ طبی موت تھی ۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 61برس کے ایک شخص کا انتقال دل کادورہ پڑنےسے ہوا ۔جس کی میت بھجوانے کے اقدامات کررہے ہیں

مزیدخبریں