ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، آئرلینڈ  کا  کینیڈا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، آئرلینڈ  کا  کینیڈا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

نیویارک:ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں  آئرلینڈ   نے کینیڈا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے۔ 

نیویارک میں گروپ اے کے  میچ میں آئرلینڈ کے کپتان پال سٹرلنگ نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

آئرلینڈ اور کینیڈا ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہے ہیں۔ آئرلینڈ کو بھارت نے اور کینیڈا کو امریکہ نے پہلے میچ میں شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ گروپ اے میں امریکہ 2 میچز میں کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پرموجود ہے جبکہ بھارت ایک میچ جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔پاکستان کو گزشتہ شب امریکہ  نے اپ سیٹ شکست دی۔

مصنف کے بارے میں