تارکین وطن کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر موصول

 تارکین وطن کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر موصول

کراچی: تارکین وطن کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوگئیں۔ مئی 2024 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ مالیت کی ترسیلات موصول ہوئیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3.2 ارب ڈالر کی ترسیلات بھجوائیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مئی2024ء میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.2 ارب ڈالر کی رقم آئی، نمو کے لحاظ سے مئی 2024ء کے دوران ترسیلاتِ زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر 15.3 فیصد اضافہ اور سال بہ سال بنیاد پر 54.2 فیصد اضافہ ہوا۔

مالی سال 24ء کے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 27.1 ارب ڈالر کی رقم آئی جو گذشتہ مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں سے 7.7 فیصد زیادہ ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے11 مہینوں میں سعودی عرب سے 6.6 ارب ڈالر کی ورکرز ترسیلات آئیں۔ عرب امارات سے جولائی 23 سے مئی 2024 کے دوران 4.88 ارب ڈالر بھیجے گئے۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق برطانیہ سے 4 ارب، امریکا سے 3.2 ارب، یورپ سے 3.2 ارب ڈالر پاکستان آئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق دیگر خلیجی  ممالک سے 2.8 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔

مصنف کے بارے میں