ایشین والی بال کپ، پاکستان نے ویتنام کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

 ایشین والی بال کپ، پاکستان نے ویتنام کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
سورس: File

اسلام آباد :پا کستان نے ویتنام کو ایشین والی بال میں  شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ ایشین مینز والی بال کپ میں پاکستان نے ویتنام کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ 

کل  پاکستان کا سیمی فائنل میں مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا جس نے کوارٹر فائنل میں میزبان بحرین کو شکست دی۔

 پاکستان کو ویتنام نے  پہلے سیٹ میں 25 ، 19سے شکست دی، دوسرے سیٹ میں پاکستان نے کم بیک کرتے ہوئے 27، 25  سے کامیابی حاصل کی۔

تیسرا سیٹ بھی پاکستان کے نام رہا جس میں  پاکستان نے 25 ، 23 سے فتح سمیٹی، چوتھا سیٹ ویتنا م نے 25 ، 21 سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا لیکن پانچویں اور آخری سیٹ میں پاکستان نے 15 ، 12 کے سکور سے فتح سمیٹی اور سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

مصنف کے بارے میں