"گیند تبدیل ہونے کے صرف دو اوور کے بعد کیسے سوئنگ ہونے لگی"، حارث رؤف پر با ل ٹیمپرنگ کا الزام

05:03 PM, 7 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

ڈیلس: قومی ٹیم کے بائولر حارث رؤف الزامات اور تنقید کی زد میں آگئے۔ قومی ٹیم کے بائو لر پر بال ٹیمپرنگ کا الزام  لگا ہے۔

حارث رؤف پر الزام امریکی کرکٹر رسٹی تھیرون نے لگایا ، امریکی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران حارث رؤف نے انگلی کے ناخن سے بال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی، میچ کے دوران گیند تبدیل ہونے کے صرف دو اوور کے بعد کیسے سوئنگ ہونے لگی۔


واضح رہے امریکی کرکٹر نے آئی سی سی کو بھی اپنی ٹویٹ ٹیگ کی، ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پرنئی بحث چھڑ گئی ہے۔
امریکی کرکٹر رسٹی تھیروں نے سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘ پر بھی اپنے تاثرات کو شیئر کیا ۔

مزیدخبریں