190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کے نو تعینات جج کی تعیناتی پر اعتراضات

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی گئی۔

04:48 PM, 7 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے نو تعینات جج محمد علی وڑائچ کی تعیناتی پر اعتراضات اٹھا دیئے۔

راولپنڈی کی احتساب عدالت کے نو تعینات جج محمد علی وڑائچ نےکیس کی سماعت  کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے نو تعینات جج محمد علی وڑائچ کی تعیناتی پر اعتراضات اٹھا دیئے۔ احتساب عدالت پی ٹی آئی وکلاء  کے اعتراضات پر 11 جون کو سماعت پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔عدالت نے فریقین سے آئندہ سماعت پر مزید دلائل طلب کرلیئے۔سماعت کے دوران کسی گواہ کا بیان ریکارڈ یا جرح نہیں ہوسکی۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزارت قانون کا نئے جج کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن غلط ہے، احتساب عدالت نمبر ایک کا جج عدالت نمبر 2 کے اضافی چارج کیساتھ اس کیس کی سماعت نہیں کرسکتا۔


سماعت کے دوران نئے جج کے ساتھ پراسیکیوشن ٹیم اور وکلاء صفائی کا تعارفی سیشن بھی ہوا ۔احتساب عدالت کے نئے جج کی تعیناتی پر پراسیکیوشن ٹیم نے بھی اپنے دلائل دیئے۔عدالت وکلاء صفائی کے اعتراضات پر 11 جون کو اپنا فیصلہ سنائے گی ۔

بعد ازاں عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد سماعت 11 جون تک ملتوی کردتے ہوئے فریقین سے آئندہ سماعت پر مزید دلائل طلب کرلیئے ۔


واضح رہے کہ آج ک سماعت  میں مزید  گواہوں کے بیان ریکارڈ کیے جانے تھے تاہم سماعت کے دوران کسی گواہ کا بیان ریکارڈ یا جرح نہیں ہوسکی ۔

مزیدخبریں