بھکاری مافیا کے سرپرستوں کی شامت آ گئی

04:45 PM, 7 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:بھکاری مافیا کے سرپرستوں کی شامت آ گئی۔پنجاب میں زبردستی بھیک منگوانے والے بھکاری مافیا کے سرپرستوں کی شامت آ گئی ہے۔

 پنجاب میں معصوم بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا۔ اس حوالے سے قانون میں مجوزہ ترمیم کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے قانون میں ترمیم منظوری کے لیے کابینہ کو ارسال کردی، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو 10 سال قید کے ساتھ 20 لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا اور عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 3 سال سزا بھگتنا ہوگی۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق نئے مجوزہ قانون میں زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا ہے، بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانا سنگین جرم قرار دیا گیا۔ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو سزا دلوانے کیلئے قانون موجود نہیں تھا، سنگین جرم میں ملوث مافیا چیفس کا ٹھکانہ جیل ہے۔

مزیدخبریں