اسلام آباد: ملک میں گزشتہ ایک ہفتے میں 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور14 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے اس کے مطابق ملک میں گزشتہ ایک ہفتے میں 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور14 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ہفتہ وار بنیادوں پر افراط زر میں 0.45 فیصد کا اضافہ ہو ا ہے۔ حساس قیمت انڈیکس میں 17 شہروں کی 50 منڈیوں سے 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے، زیر جائزہ مدت کے دوران 19 اشیا مہنگی، 14 سستی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں پیاز ،ٹماٹر، دال چنا، دال ماش مہنگی ہوئی۔ ایک ہفتے میں کیلےتازہ دودھ، بکرے کا گوشت، آلو کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق باسمتی چاول ، انڈے ، 20 کلو آٹے کا تھیلا سستا ہوا، اس کے علاوہ چینی ،دال مونگ اورسرخ مرچ کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔