غزہ میں  اسرائیلی حملے میں بھارتی میزائل استعمال ہونے کا انکشاف

غزہ میں  اسرائیلی حملے میں بھارتی میزائل استعمال ہونے کا انکشاف

غزہ :غزہ میں  اسرائیلی حملے میں بھارتی میزائل استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔  غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کو 244 دن گزر گئے  ہیں اور  فلسطینیوں پر اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سب سے بڑا حامی بھارت ہے جو کہ مودی کی مسلمان دشمنی کا ثبوت ہے۔ فلسطین میں قائم اقوام متحدہ کے نصریت میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے بہیمانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 40 معصوم فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حملے میں اسرائیل نے بھارتی ساختہ میزائل سے پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا جو کہ میزائل پر لگے ’’میڈ ان انڈیا‘‘ لیبل سے واضح ہے۔ جنوری 2024ء میں بھارتی دفاعی کمپنی میونیشنز انڈیا لمیٹڈ کی جانب سے اسرائیل کو گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد فراہم کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کمپنی میونیشنز انڈیا لمیٹڈ کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی دوسری برآمدگی بھی زیر غور ہے، رواں سال بھی اڈانی گروپ کے ڈرون بھارت سے اسرائیل بھیجے گئے تھے جو غزہ میں نہتے مسلمانوں پر استعمال کیے گئے۔

 تاریخ سے ثابت ہے کہ اسرائیل کی ہر جنگ کا مقصد مسلمانوں کے مزید علاقے ہڑپ کرنا تھا، مودی کا اکھنڈ بھارت اور گریٹر اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔کچھ عرصہ قبل  بھارت کی طرف سے  یہ کھیپ سمندری راستے سے  پہنچائے جانے کا انکشاف ہوا  تھا اور اب یہ انکشاف ہوا کہ ان کا استعمال شروع ہوگیا ہے۔

مصنف کے بارے میں