بجٹ میں نئے ٹیکسز کی افواہیں، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان

بجٹ میں نئے ٹیکسز کی افواہیں، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز  ابتدائی ٹریڈنگ کے شدید مندی کا رجحان رہا، 2081پوائنٹس نکلنے کے بعد انڈیکس 71781 کی   کم  ترین سطح تک بھی ٹریڈ ہوا تاہم مندی کے بعد مارکیٹ میں ریکوری دیکھی گئی اور انڈیکس کی 73ہزار کی نفسیاتی  حد بحال ہوگئی۔ 

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 52 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 2 ہزار 14 پوائنٹس تنزلی کے بعد 71 ہزار 848 پر آگیا، جو گزشتہ روز 73 ہزار 862 پر بند ہوئی تھی۔

تاہم دوپہر تقریباً 11 بج کر 42 منٹ پر مارکیٹ قدرے بحال ہو گئی، اور 100 انڈیکس میں 1.12 فیصد یا 827 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر معمولی مثبت رجحان دیکھا گیا تاہم کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 356 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 73 ہزار 862 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز مندی کا رجحان رہا تھا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 447 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد 100 انڈیکس 74 ہزار 219 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مصنف کے بارے میں