دوران عدت نکاح کیس: خاور مانیکا کی جانب سے کوئی بھی عدالت پیش نہ ہوا، سماعت گیارہ جون تک ملتوی

سزا معطلی کی درخواستوں پر فریقین کو ایک بار پھر نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

دوران عدت نکاح کیس: خاور مانیکا کی جانب سے کوئی بھی عدالت پیش نہ ہوا، سماعت گیارہ جون تک ملتوی

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے اور سزا معطلی کی درخواستوں پر فریقین کو ایک بار پھر نوٹس جاری کر دیئے۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے اور سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ اپیلوں پر جلد سماعت چاہتے ہیں یا سزا معطلی پر سماعت چاہتے ہیں؟ وکیل عثمان گل نے موقف اپنایا کہ عدالت شکایت کنندہ کے کنڈکٹ کو بھی دیکھے۔

جج افضل مجوکہ نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے شکایت کنندہ کو نوٹس کیا تھا، وہ نہیں آنا چاہتے تو نہ آئیں، عدالت کیس سنے گی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بشریٰ بی بی کی حد تک صرف درخواست فکس نہیں کر سکتے، اس طرح سے عدالت کا مائنڈ ظاہر ہوتا ہے۔ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی دونوں کی جانب سے درخواستیں ہوتیں تو عدالت سماعت کے حوالے سے بہتر پوزیشن میں ہوتی۔

وکیل عثمان گل نے استدا کی کے عدالت دس منٹ کا وقت دے دے تو بانی پی ٹی آئی کی طرف سے بھی درخواستیں دائر کر دیتے ہیں۔ عدالت نے وکلا کو درخواستیں دائر کرنے کیلئے وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔ وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو وکیل نیاز اللہ نیازی نے موقف اختیار کیا کہ عدالت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے خود بھی دونوں کی درخواستوں کو ایک ساتھ مقرر کر سکتی ہے، تاہم اس کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست دے رہے ہیں۔

 عدالت نے ریمارکس دیئے کہ صرف ایک ملزم کی جانب سے جلد سماعت کی درخواست آئی تھی، عدالت نے چیزوں کو بیلنس کرنا ہوتا ہے۔ سادہ کاغذ پر درخواست دی گئی ہے بیان حلفی درخواست کے ساتھ لگائیں، درخواست میں کسی کو پارٹی بھی نہیں بنایا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بھی عدت میں نکاح کیس کی اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے اور سزا معطلی کی درخواستیں دائر ہونے کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کی جانب سے دائر درخواستوں پر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت گیارہ جون تک ملتوی کر دی۔

 دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد  میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت میں شکایت کنندہ خاور مانیکا کی جانب سے کوئی بھی عدالت پیش نہ ہوا۔عدالت نے شکایت کنندہ کے وکیل کے آنے تک کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔

بشریٰ بی بی کے وکیل ،وکیل عثمان ریاض  کے عدالت میں کہا کہ عدالت سماعت کیلئے کوئی ایک وقت مقرر کردے ، اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت میں بھی پیش ہونا ہے۔


بعد ازاں عدالت نے خاور مانیکا کے وکیل کے آنے تک کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا

مصنف کے بارے میں