کراچی والوں بجلی گراد ی گئی، فی یونٹ  10روپےمہنگی

کراچی والوں بجلی گراد ی گئی، فی یونٹ  10روپےمہنگی

نیپرا نے کراچی کے بجلی صارفین کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت  بجلی  تقریبا 10روپے فی یونٹ مہنگی   کردی گئی۔

نیپرا نے کراچی کے بجلی صارفین کیلئے  مختلف ماہینوں کیلئے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رواں مالی سال اکتوبر اور فروری کیلئے بجلی 2روپے 67 پیسے  اورجولائی اور ستمبر کیلئے 3روپے 10 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی گئی ، کراچی والوں سےاضافہ    جون، جولائی،اگست اور سمبر   کے بلوں میں  وصول  کیاجائے گا۔


 نوٹیفکیشن کے مطابق رواں مالی سال اکتوبر اور فروری کیلئے بجلی 2 روپے 66پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی کراچی والوں سے یہ وصولی جون کے ماہانہ بلوں کے ذریعے وصول کی جائیگی۔رواں مالی سال جولائی اور ستمبر کیلئے تین روپے دس پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی گئی جس کی وصولی جولائی کے ماہانہ بلوں کے ذٰریعے وصول کی جائیگی۔ 


اگست نومبر اور دسمبر کیلئے  تین روپے بائیس پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی جس کی وصولی اگست کے بجلی بلوں کے ذریعے کی جائیگی۔


جنوری اور مارچ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کی منظوری دے دی گئی جس کی  وصولی ستمبر کےماہانہ بجلی بلوں کے ذریعے کی جائیگی۔


 نیپرا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن، تین سو یونٹ تک کے گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا جبکہ الیکٹرک وئیکل ریچارج سٹیشنزاور زرعی صارفین پر بھی اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں