اسلام آباد:سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ کاجج بنانے کی سفارش کردی۔
سپریم کورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں پر تقرریوں کے معاملہ پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کااجلاس ہوا۔ سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن نے تینوں ججز کے ناموں کی منظور دیدی، لاہور ہائیکورٹ جج جسٹس شاہد بلال کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد کو سپریم کورٹ جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ میں تین ججز کی خالی نشستوں کیلئے 9 ججز کے ناموں پر غور کیا۔سپریم کورٹ میں تین ججز کی تعیناتیوں پر غور کیا گیا۔
سپریم کورٹ میں کل 17 میں سے 14 ججز فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ تین ججز کی نشستیں خالی تھیں۔