وزیراعظم کے اعزاز میں بیجنگ کے گریٹ ہال آف پیپل میں استقبالیہ تقریب

وزیراعظم کے اعزاز میں بیجنگ کے گریٹ ہال آف پیپل میں استقبالیہ تقریب

یجنگ: وزیراعظم شہبازشریف کے اعزاز میں بیجنگ کے گریٹ ہال آف پیپل میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد ہوا۔

وزیراعظم شہبازشریف کےاعزاز میں  گریٹ ہال آف پیپل میں استقبالیہ تقریب میں آمد پر  چینی  وزیراعظم لی چیانگ نے  وزیراعظم کا استقبال کیا۔  وزیراعظم شہبازشریف نے چینی ہم منصب سے اپنے وفد کاتعارف کرایا۔ 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی استقبالیہ تقریب میں موجود تھے جبکہ وفاقی وزرااسحاق ڈار ،خواجہ آصف،احسن اقبال،محمد اورنگزیب،مصدق ملک،عطاتارڑ بھی موجود تھے۔


وزیراعظم کو چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پاکستان اور چین کے ترانے بجائے گئے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف آج  چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے۔وزیرِ اعظم چینی صدر شی جن پنگ اور چینی ہم منصب وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم کی نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر مین زہاو لیجی سے بھی ملاقات ہو گی۔وزیرِ اعظم چین اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

مصنف کے بارے میں