لاہور:پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کاکہنا ہے کہ پہلے لوگوں کو امیر کرو پھر ٹیکس لگاؤ۔انہوں نے ایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ میثاق جمہوریت پر بات کرنے اور میثاق معیشت پر طویل پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے۔ان کاکہنا تھا کہ پنجاب کے بڑے بزنس مین اکٹھے ہوجائیں، میں سرمایہ کاری کی گارنٹی دیتا ہوں، پہلے لوگوں کو امیر کرو پھر ٹیکس لگاؤ، پاکستان میں اب آگے جانے کی صلاحیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تاجر برادری کا خیال رکھا ہے، معیشت کی بہترہماری آنے والے نسلوں کیلئے ضروری ہے، معیشت پانچ دس برسوں کے لیے نہیں بلکہ نسلوں کیلئے بنائی جاتی ہے۔
شریک چیئرمین پی پی پی کاکہنا تھا کہ ملک میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے فروغ کی ضرورت ہے، 70 سال سے گوادر ہے، کسی کو نظر نہیں آرہا تھا، میں گوادر کا چین کے ساتھ معاہدہ کیا، ایکسپورٹ بڑھنے سے مسائل حل ہوتے ہیں۔ان کہنا تھا کہ غیرملکی سرمایہ کار پیسہ لگتا ہے تو واپس بھی لے جاتا ہے، غیرملکی سرمایہ کار ایک ڈالر کے بدلے 5 ڈالر کماتا ہے۔