جنوبی پنجاب کا میدان، آصف زرداری نے   جیت کے لئے نظریں لگالیں

07:25 PM, 7 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: جنوبی پنجاب  میں جیت کے لئے آصف زرداری نے نظریں لگالی ہیں۔  پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کا معرکہ اس دفعہ ہم جیتیں گے۔ 

پی  پی کےشریک چیئرمین آصف زرداری نے سیاسی میدان میں جوڑ توڑکرنا شروع کردیا ہےاوراس کے لئے انہوں نے  بہاولنگر پی پی  238 سےٹکٹ ہولڈر ملک ابرارالرحمن کھوکھر سے ملاقات  بھی کی ہے۔ اس  دوران ان کاکہنا تھا کہ  ٹکٹ ہولڈرز پیپلزپارٹی کا منشور گھر، گھر پہنچائیں، الیکشن جیت کر بہاولنگر کی عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کریں گے۔


انہوں نے مزید کہا پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہمیشہ خوشحالی اور نوجوانوں کو روزگار دیا۔ ملاقات میں پارٹی امور اور الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا جبکہ پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئر بخاری اور صدر جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود نے شرکت کی۔

اس موقع پر بہاولنگر پی پی 238حلقے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ ملک ابرارالرحمن کھوکھر نے بہاولنگر میں نوجوانوں کے روزگار اور انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کےحوالے سے آصف علی زرداری کو آگاہ کیا۔

مزیدخبریں