لاہور : سینئر صحافی اور اینکر پرسن نصراللہ ملک نے کہا ہے کہ آج کی آئی ایس پی آر کی فامیشن کمانڈر کانفرنس کے حوالےسے پریس ریلیز سے اہم نکات اخذ کئے جا سکتے ہیں ۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار ہوں گے۔ پوری پارٹی کو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ جو مدد کرے گا عدالت یا کسی اور محاذ پر اس کو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی حقوقِ کے نام پر عالمی مدد کسی صورت مدد کو نہیں آئی گی۔ مدد گاروں سے مراد ہے۔ عدالتیں ۔ ابہام پیدا کرنے کی بات میڈیا اور سوشل میڈیا سے متعلق ہے۔
نصراللہ ملک کا مزید کہنا تھاکہ ماسٹر مائنڈ چیئرمین پی ٹی آئی اور منصوبہ ساز پی ٹی آئی کے دیگر لیڈر ہیں۔