ڈالراوپن مارکیٹ میں مزید سستا

05:52 PM, 7 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:امریکی کرنسی ڈالر اوپن مارکیٹ میں مزید سستا ہوگیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں کاروبار  کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 286.88 روپے ہے۔

انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر  286.56 روپے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3 روپے کم ہوا  اوراوپن مارکیٹ میں ڈالر  300 روپے کا ہوگیا ہے۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپےسستا ہوکر 303 روپےکا ہوگیا تھا۔

مزیدخبریں