دبئی: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے سٹار بیٹسمین بابر اعظم کی ایک درجہ ترقی ہوگئی ہے۔ آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی گئی ہے۔ اس ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم کی ایک درجہ بہتری ہوئی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم آئی سی سی ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں ایک درجہ ترقی پاکر 862 پوائنٹس کے ہمراہ چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین کا 915 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کین ولیمسن 883 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ،سٹیوتھ سمتھ 872 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے والی بھارتی ٹیم کا کوئی بھی بلےباز رینکنگ میں ٹاپ 10 پوزیشن پر موجود نہیں ہے۔ دوسری طرف ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں سوریا کمار یادیو پہلی جبکہ محمد رضوان اور بابراعظم بالترتیب دوسری تیسری پوزیشن پر ہیں۔ اسی طرح ون ڈے میں کپتان بابراعظم کی رینکنگ برقرار ہے جبکہ فخر زمان اور امام الحق تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں۔