کوئٹہ : سینیئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کے خلاف وکلاء کا بائیکاٹ جاری

12:15 PM, 7 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ : وکلاء تنظیموں کی کال پر کوئٹہ سمیت بلوچستان میں وکلاء دوسرے روز بھی عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔

تفصیلات کےمطابق سینئر وکیل عبدالرزاق کے قتل کے خلاف وکلا کی جانب سے عدالتوں کابائیکاٹ کیا گیا۔ وکلاء تنظیموں کی کال پر کوئٹہ سمیت بلوچستان میں وکلاء دوسرے روز بھی عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔

واضح رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل عبدالرزاق شر ایڈووکیٹ کو گزشتہ روز کوئٹہ کےعلاقےایئرپورٹ روڈ پر گھر سے عدالت کی طرف جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا ۔   

مزیدخبریں