راولپنڈی: القادر ٹرسٹ کیس میں چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی آج نیب راولپنڈی میں پیش نہیں ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس اور القادر ٹرسٹ کی زمین منتقلی کے کیس میں بشریٰ بی بی آج نیب میں پیش نہیں ہوں گی۔
واضح رہے نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کو بطور گواہ تحقیقات کے لیے آج نیب میں طلب کیا گیا تھا۔ بشریٰ بی بی سے القادر ٹرسٹ کی دستاویزات اور اس کے ساتھ القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن، پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے منظوری کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا جبکہ القادر ٹرسٹ کو ملنے والے عطیات کی تفصیل بھی طلب کی گئی تھیں۔