دعا زہرہ کی بالآخر عمر کا تعین ہو گیا ،کیس کا رُخ ہی بدل گیا 

11:17 PM, 7 Jun, 2022

اسلام آباد:دعازہرہ کی بالآخر عمر کا تعین ہو گیا ،سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر دعا زہرہ کی عمر کے تعین کیلئے ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد رپورٹ میں حیران کن طور پر نہ دعا زہرہ 14 سال کی تھیں اور نہ ہی 18 سال تھی ۔

ذرائع کے مطابق دعا زہرہ کی عمر کے تعین کا ٹیسٹ سول اسپتال کراچی میں کیا گیا،دعا زہرہ کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے، پولیس کو عمر کے تعین کی رپورٹ کل باقاعدہ طور پر موصول ہوگی۔

گزشتہ روز کراچی میں ہوئی سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے دعا زہرہ کو شیلٹر ہوم بھیجنے اور 2 دن میں عمر کے تعین کا ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں