پاکستان میں اچانک انٹرنیٹ خرابی ،رفتار انتہائی سست ،وجہ سامنے آگئی 

10:46 PM, 7 Jun, 2022

اسلام آباد:پاکستان میںا چانک انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہونے کی وجہ سامنے آگئی ،مصر کے قریب  سب میرین کیبلز میں خرابی کی وجہ سے پاکستان کو فراہم کیے جانے والے انٹرنیٹ متاثر ہو رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے قریب سے گزرنے والی سب میرین کیبلز میں خرابی کی وجہ سے پاکستان کا انٹر نیٹ متا ثر ہو رہا ہے ،فالٹ کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثرہو رہی ہے ،حکام کا کہنا ہے  متاثرہ کیبلز کی خرابی کو دور کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق مصر کے قریب اے اے ای - 1 اور ایس ای اے ایم ای ڈبلیوای - 5 میں قبل ازیں رپورٹ ہونے والے متاثر ہ دو حصوں کی مرمت کر دی گئی ہے جبکہ اٹلی کے قریب آئی ایم ای ڈبلیوای میں ایک اور متاثرہ حصے کی مرمت جا ری ہے۔تاہم پاکستان میں تمام ٹیلی کام ٹریفک کو  معمول کے مطابق بحال کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں