گرمی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی ،غیر معمولی بارشوں کیلئے تیار ہو جائیں 

10:21 PM, 7 Jun, 2022

لاہور:گرمی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی ،اب ایک دو روز نہیں محکمہ موسمیات نے معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کر دی ،ملک کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مون سون کی بارشوں سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اس سال معمول سے زیادہ پنجاب ،سندھ اور کے پی میںبارشیں ہو ں گی لیکن 10 جون تک بالائی سندھ ،خیبر پختون خوا میں ہیٹ ویو رہے گی جس کیلئے عوام پانی کا استعمال زیادہ اور غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلیں ۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ بالائی اور زیریں سندھ میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ۔

مزیدخبریں