فیٹیف اجلاس سے قبل ہی پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری 

10:01 PM, 7 Jun, 2022

برلن :فیٹیف اجلاس سے قبل ہی پاکستان کیلئے اچھی خبریں سامنے آنے لگیں ،پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاکس فورس (فیٹف) کے تقریباً تمام اہداف پورے کرلیے  ہیں جس کے تحت ملک کے گرے لسٹ سے نکل جانے کے امکانات ہیں۔

فیٹف کا چار روزہ اجلاس 13 سے 17 جون تک جرمن دارلحکومت برلن میں جاری رہے گا۔ تاریخ میں پہلی بار ٹاکس فورس کا اجلاس پیرس میں ہیڈ کوارٹر کے بجائے دوسرے مقام پر ہو رہا ہے، اجلاس میں مختلف ممالک کے گرے لسٹ یا بلیک لسٹ میں رکھنے یا بحال کرنے کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے تقریباً تمام اہداف پورے کر دئیے ہیں جس کے تحت ملک کے فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات موجود ہیں، حکومت پاکستان کی جانب سے یورپی ممالک کے ساتھ فیٹف کے حوالے سے سفارت کاری میں سنجیدگی دکھائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر تجارت نے یورپ کے اہم ممالک کا دورہ کیا انہیں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کے سٹیٹس کے حوالے سے پاکستانی موقف کی تائید کیلئے بات کی جب کہ حکومت کے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ یورپ کے ساتھ بہتر معاشی تعلقات چاہتی ہے،اس کے علاوہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے بھی بیک ڈور ڈپلومیسی کے ذریعے یورپ کے ساتھ اعلیٰ سطح پر رابطے قائم کیے۔

مزیدخبریں