اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں ،وزیر خزانہ مفتا ح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج کوئی اضافہ نہیں کیاجارہا، پری بجٹ بزنس کانفرنس میں پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کوئی بات نہیں کی، فی الحال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری یا منصوبہ نہیں ہے۔
In the pre-budget seminar I never even spoke about petroleum prices. Channels running these tickers are doing a disservice to their viewers. There will be no increase in prices today and there is no summary or plan to raise prices.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) June 7, 2022
واضح رہے اس سے قبل یہ خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں جس میں کہا جا رہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تھوڑا تھوڑا اضافہ کیا جائیگا ۔