پٹرول ،بجلی ،گیس مہنگی کرنے کے بعد اب حکمران مزید ٹیکس اور سبسڈی واپس لینے کی تیاری کر رہے ہیں:پرویز الہٰی

05:19 PM, 7 Jun, 2022

لاہور :پٹرول ،بجلی اور گیس مہنگی کرنے کے بعد اب حکومت آئندہ بجٹ میں مزید ٹیکس لگانے اور سبسٹڈیز بھی واپس لینے کی تیاری کر رہی ہے ،تنخواہیں بڑھانے کے بجائے اس میںاضافے کو بھی آئی ایم ایف سے مشروط کر دیاگیا ہے ۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی اور سابق وزرا کی ملاقات ہوئی ہے، اس دوران سیاسی ، معاشی صورتحال اور عوامی مشکلات پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پٹرول، بجلی اور گیس مہنگی کرنے کے بعد حکمران آئندہ بجٹ میں مزید ٹیکس لگانے اور سبسٹڈیز واپس لینے کی تیاری کر رہے ہیں ۔

واضح رہے سابق صوبائی وزرا آصف نکئی،  محمد اخلاق ، اور وسیم خان بادوزئی ملاقات  کرنے والوں میں شامل تھے   ۔

مزیدخبریں