اسلام آباد:پاکستان کے دورے پر آئی جرمن وزیرخارجہ اینا لینابیئربوک کرونا کا شکار ہو گئیں ،جرمن وزیرخارجہ نے پاکستان میں اپنی دیگر مصروفیات منسوخ کر دیں ۔
تفصیلات کے مطابق مہمان وزیر خارجہ کی آج وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے بھی ملاقات ہوئی،دونوں نے وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس بھی کی تھی۔
واضح رہے جرمن وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان آئی ہوئی ہیں ،انہیں ترکی اور یونان کا دورہ بھی کرنا تھا۔