نئی دہلی:بھارت میں شرمناک ٹی وی اشتہار کے ذریعے ریپ کلچر کو فروغ دینے پر معروف بالی ووڈ فنکار بھی بول اٹھے جس کے بعد اشتہار کو ٹی وی سے آف ائیر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں پرفیوم کے ایک مخصوص اشتہار نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے، جس ملک میں خواتین اب بھی اپنی پہچان بنانے کی کوشش کر رہی ہیں اور مساوی تنخواہ، جنسی ہراسانی اور دیگر مسائل کے لیے لڑ رہی ہیں، وہاں ’شوٹ‘ نامی پرفیوم برانڈ کا اشتہار حال ہی میں متنازعہ مواد کی وجہ سے سرخیوں میں آگیا۔
https://twitter.com/RishitaPrusty_/status/1532632641815515136?s=20&t=wC3ATM1qkd7V-t2bAD7vIw
بھارت کی بہت سی مشہور شخصیات نے سوشل میڈیا پر اس پر تنقید کی اور اسے ملک میں ریپ کے کلچر کا ’فروغ‘ دینے کا باعث قرار دیا۔
معروف بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا، ریچا چڈھا، سوارا بھاسکراور فرحان اختر نے اشتہار پر شدید تنقید کی اور حکام سے فوری اس کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ شدید تنقید کے بعد اشتہار کو بھارت میں ٹیلی ویژن چینلز سے آف ائیر کر دیا گیا ہے جبکہ بھارتی حکام کی جانب سے ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس کو بھی تحریر طور پر اشتہار کو اپنے پلیٹ فارمز سے ہٹانے کیلئے درخواست کر دی گئی ہے۔