وزیراعظم شہباز شریف آج 'بزنس کانفرنس' سے خطاب کریں گے

09:51 AM, 7 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج 'بزنس کانفرنس' سے خطاب کریں گے جس میں ملک بھر سے کاروباری برادری شریک ہو گی ، وزیراعظم ملک بھر کی کاروباری برادری سے بجٹ پر اہم مشاورت کریں گے۔

 وزیراطلاعات مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف بزنس کانفرنس میں پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا وژن کاروباری برادری کے سامنے رکھیں گے زراعت، فوڈ سکیورٹی، توانائی، آئی ٹی، ٹیکسٹائل، مینوفیکچرنگ، برآمدات اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری حضرات کانفرنس میں شریک ہوں گے ۔

  وزیراعظم کانفرنس میں میثاق معیشت کے لئے نیشنل ڈائیلاگ کا آغاز کریں گے  ،وزیراعظم کاروباری شخصیت سے تجاویز لیں گے اوراپنی حکومت کے مستقبل کے لائحہ عمل پر اعتماد میں لیں گے جبکہ کانفرنس میں ملک کو درپیش معاشی مسائل کے حل کے لئے فوری، وسط اور طویل المدتی اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ  وزیراعظم مالی سال 2022-23 کے بجٹ کے لئے تجاویز بھی حاصل کریں گے ۔ انکا کہنا تھاکہ وزیراعظم شہبازشریف کا وژن ایک ایسا پاکستان بنانا ہے جہاں معیشت پھلے پھولے، مستحکم اور پائیدار بنیادوں پرترقی ہو ، ہرپاکستانی اور ملک کا ہر خطہ اس میں حصہ دار ہو، جہاں غربت اورمحرومیوں کا خاتمہ ہوجائے،وزیراعظم ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں شہریوں کو سماجی، سیاسی اور معاشی حقوق میسر آئیں، زندگی کی تلخیوں سے نجات ملے اور انہیں ایک بہتر زندگی میسر آئے۔

مزیدخبریں