اولی رابنسن پر پابندی، برطانوی وزیراعظم بھی میدان میں آ گئے

11:41 PM, 7 Jun, 2021

لندن: برطانیہ کے وزیراعظم بوس جانسن نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اولی رابنسن کی معطلی کی سزا کو سخت قرار دیدیا ہے اور کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ اس معاملے پر بہت آگے بڑھ گیا ہے۔ 
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم جانسن نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اولی رابنسن کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اولی رابنسن کے معاملے پر بہت آگے بڑھ گیا ہے۔ 
دوسری جانب سیکرٹری کلچر اولیور ڈوڈن نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے رابنسن کی معطلی کا بہت سخت فیصلہ کیا، اس پر دوبارہ نظرثانی کرنی چاہئے، اولی رابنسن کے ٹویٹس بہت جارحانہ اور غلط تھے لیکن انہوں نے جب یہ ٹویٹ کے تو وہ کم عمر تھے اور اب اپنے الفاظ پر معذرت بھی کر چکے ہیں۔ 
واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باﺅلر اولی رابنسن پر تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ انہوں نے 2012ءمیں نسل پرستی اور جنس پرستی پر مبنی ٹوئٹ کئے تھے جس پر ایکشن لیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ 
خیال رہے کہ اولی رابنسن نے گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے جبکہ اس سارے معاملے پر اپنے وضاحتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ 9 سال قبل کئے گئے ٹویٹس پر بہت شرمندہ ہیں۔ 

مزیدخبریں