نوواک جوکووچ اور رافیل نڈال فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

11:29 PM, 7 Jun, 2021

پیرس: گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں نوواک جوکووچ اور رافیل نڈال اپنے اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔ 
تفصیلات کے مطابق عالمی نمبر ایک سربیا کے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے اٹلی کے لورینزو موسیٹی کو پانچ سیٹ کے دلچسپ میچ میں شکست دی۔ ابتدائی دو سیٹ میں نوواک جوکووچ 6-7، 6-7 کے سکور سے ناکام ہوئے تاہم اگلے تین سیٹس میں انہوں نے 1-6، 0-6 اور 0-4 سے کامیابی حاصل کی۔ 
دوسری جانب سپین کے رافیل نڈال بھی فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں جنہوں نے پری کوارٹر فائنل میں اٹلی کے یانک سینز کو 5-7، 3-6 اور 0-6 سے شکست دی۔ 

مزیدخبریں