چاغی، ماشکیل بازار میں سلنڈر دھماکا، دکان میں موجود آٹھ افراد جاں بحق

10:14 PM, 7 Jun, 2021

چاغی: پاک ایران سرحدی شہر ماشکیل بازار میں سلنڈر سلنڈر پھٹنے سے دکان میں موجود آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل حمزہ بنگلزئی نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس افسوسناک حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق قلعہ سیف اللہ اور گردی جنگل سے ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق سلنڈر دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے دیگر دکانوں کی بھی چھتیں گر گئیں۔ دھماکے کے وقت دکان میں موجود افراد جاں بحق ہو گئے جن کی تعداد 8 بتائی جا رہی ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے کسی بھی خطرے کے پیش نظر پورے علاقے کا کنٹرول سنبھال کر اسے سیل کر دیا جبکہ ایمبیولینسوں کے ذریعے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزیدخبریں