اگلا الیکشن 2023ءمیں نئے میکنیزم کے تحت ہو گا: فواد چوہدری

اگلا الیکشن 2023ءمیں نئے میکنیزم کے تحت ہو گا: فواد چوہدری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگلا الیکشن 2023ءمیں نئے میکینزم کے تحت ہو گا اور شبلی فراز رواں ہفتے الیکشن کمیشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا عملی مظاہرہ دکھائیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے کام مکمل ہے اور اس بات کی بہت خوشی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے حکومتی اقدامات پر اطمینان ظاہر کیا، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ہمارا وعدہ ہے، آئی ووٹنگ پر آزاد مشیر کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو ملی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شبلی فراز اس ہفتے الیکشن کمیشن میں الیکٹرانک ووٹنگ میشن کا عملی مظاہرہ دکھائیں گے، حکومت نے الیکشن کمیشن کو مکمل معاونت دینے کا کہا ہے، اگلا الیکشن 2023 میں نئے میکینزم کے تحت ہو گا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔ 
وزیر اطلاعت و نشریات نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اپوزیشن الیکٹرانک ووٹنگ بل پر ہمارے ساتھ بیٹھے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیلئے تمام ٹیکنالوجی اور عمل مکمل کر لیا ہے، انتخابی اصلاحات کے عمل کیلئے اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، انتخابی اصلاحات بل کے ذریعے 49 ترامیم پیش کی ہیں۔