ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے سکواڈ میں شامل زمبابوین کرکٹر بلیسنگ موزارابانی نے کہا ہے کہ لیگ میں اچھی کارکردگی دکھانے کیساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھنا میرے ہدف میں شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق زمبابوین کرکٹر بلیسنگ موزارابانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل میں کھیلنے کا موقع ملنا محض ایک لیگ کھیلنے سے بڑھ کر ہے، ملتان سلطانز کاشکرگزار ہوں کہ مجھے اس لیگ میں نمائندگی کیلئے منتخب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں میری شرکت سے زمبابوین کرکٹ کو بھی فائدہ ہو گا کیونکہ بابر اعظم جیسے ورلڈ کلاس بلے بازوں کے خلاف باؤلنگ کر کے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے جس کے مطابق بقیہ میچز 9 سے 24 جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق تمام میچز شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے، کوالیفائر اور ایلیمینیٹرون سمیت ایونٹ کے دوران 6 ڈبل ہیڈر میچز رکھے گئے ہیں۔
پی ایس ایل میں بہت کچھ سیکھنا میرا ہدف ہے: بلیسنگ موزارابانی
06:45 PM, 7 Jun, 2021