دلیپ کمار کے مداح افواہوں پر کان نہ دھریں، سائرہ بانو

دلیپ کمار کے مداح افواہوں پر کان نہ دھریں، سائرہ بانو
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

ممبئی، بھارتی سپرسٹار دلیپ کمار کی موت کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔ دلیپ کمار کو گذشتہ روز سانس میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کو آکسیجن لگا دی تھی ۔ اس دوران سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی خبریں وائرل ہونا شروع ہوگئیں ۔

میڈیا رپورٹس اور خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی وڈسٹار دلیپ کمار اس وقت ممبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹروں نے ان کو لگائی گئی آکسیجن اتار دی ہے اب وہ قدرتی طریقے سے سانس لے رہے ہیں ۔ 

؎

اہلیہ دلیپ کمار سائرہ بانو نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ دلیپ صاحب پہلے سے بہتر ہیں اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کو بہت جلد گھر منتقل کردیا جائے گا۔ سائرہ بانو نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ  دلیپ صاحب کی جلد صحیتابی کی دعا کریں ۔