گھوٹکی: ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر10 کے کلمپ کے سبب حادثہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔
نیو نیوزکے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے مسافر نے بتایا کہ ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر 10 کا کلمپ ٹوٹا ہوا تھا۔کلمپ کے متعلق کراچی کینٹ پر ریلوے عملہ کو آگاہ کردیا تھا لیکن مرمت کی بجائے جگاڑ کیا گیا۔ ریتی کے قریب ٹرین کو جھٹکا لگا اور کلمپ ٹوٹا جس کے بعد بوگی الٹ گئی۔
زخمی مسافر نےبتایا کہ بوگی الٹنے کے فوری بعد سر سید ایکسپریس آ کرٹکرائی۔ حادثے میں40 افراد جاں بحق اور50 زخمی ہوگئے ہیں۔
ادھر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان ،وزیر اطلاعات فواد چودھری ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔