حمزہ شہباز ان ہاؤس تبدیلی کیلئے متحرک ،ارکان اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیا

12:49 PM, 7 Jun, 2021

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز  پنجاب میں  ان ہاؤس تبدیلی کے لیے متحرک ہوگئے ہیں ۔حمزہ شہباز نے ایک ہفتے میں مختلف ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کی ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق ذرائع  کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز شریف نے ملک ندیم کامران،رانا اقبال،منشاءاللہ بٹ،رانا مشہود،سمیت دیگر ارکان اسمبلی کو  خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مذکورہ ارکان اسمبلی کو پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا جائزہ لینے کی ہدایت  کی ہے۔ حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ اگر ہم پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی لاتے ہیں تو ہمارا کیا سکور ہوگا۔ان ہاؤس تبدیلی کے لیے پی ٹی آئی کے کتنے ارکان ن لیگ کا ساتھ دیں گے؟لیگی رہنما اس بات کا جائزہ لیں گے۔

لیگی ارکان ان ہاؤس تبدیلی کی ٹائمنگ پر مشاورت کریں گے۔لیگی ارکان پنجاب کے بجٹ کی منظوری کے موقع پر پی ٹی آئی ارکان کو غیر حاضر رہنے پر قائل کریں گے۔ذرائع کے مطابق لیگی ارکان 3 ہفتے میں اپنی سفارشات تیار کرکے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو پیش کریں گے۔

مزیدخبریں