ملک بھر میں 7 روزہ پولیو مہم شروع 

11:34 AM, 7 Jun, 2021

اسلام آباد: کوارڈینیٹرپولیو پروگرام  ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہاہے کہ آج سے ملک بھر کے 124 اضلاع میں  7 روزہ پولیو مہم کا آ غاز کردیاہے ،پانچ سال تک کے تین کروڑ، تیس لاکھ سے زیادہ بچوں کو ویکسین دی جارہی ہے دولاکھ 23 ہزار فرنٹ لائن ورکرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق مہم میں بلوچستان کے 33، خیبر پختونخوا کے 35 اضلاع شامل ہیں۔ پنجاب کے 20 اور سندھ کے 30 اضلاع شامل ہیں۔ مہم اسلام آباد اورآ زادجموں و کشمیرکے دو اضلاع میں بھی ہورہی ہے۔

 فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جاکر مہم کو کامیاب بنائیں گے  کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے مہم ہورہی ہے۔ شہزاد بیگ نے مزید کہا کہ مہم  سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مہم کی کامیابی میں فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ والدین بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے ضرور ویکسین دیں  بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ویکسین پلانا لازمی ہیں۔

مزیدخبریں