پی ایس ایل کے بقیہ میچز بدھ سے شروع، میچز آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

11:13 AM, 7 Jun, 2021

ابوظہبی: پاکستان سپرلیگ سکس کے بقیہ میچز بدھ سے شیخ زاید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جا رہے ہیں۔ پی سی بی  نے بقیہ 20 میچوں کے لیےآفیشلز کا اعلان کردیا جن میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے علیم ڈار کے علاوہ پی سی بی ایلیٹ پینل میں شامل 6 دیگر امپائرز  شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دیگر6 امپائرز میں احسن رضا، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض، شوزب رضا اور ضمیر حیدر شامل ہیں۔

پی سی بی کےایلیٹ پینل برائے ریفری میں شامل محمد انیس، علی نقوی، افتخار احمد اور محمد جاوید ابوظہبی میں کھیلے جانے والے میچوں کے دوران پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔

خیال رہے کہ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا مجموعی طور پر 15واں میچ 9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز، شوزب رضا تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائرہوں گے، محمد انیس میچ میں ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

شیڈول

9 جون: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، علیم ڈار اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز)، شوزب رضا (تھرڈامپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، محمد انیس (میچ ریفری)

10 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز، علیم ڈار اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، علی نقوی (میچ ریفری)

پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز، آصف یعقوب اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، علی نقوی(میچ ریفری)

11 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، علیم ڈار اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، ضمیرحیدر (فورتھ امپائر)، جاوید ملک (میچ ریفری)

12 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی، احسن رضا اور شوز برضا (آن فیلڈ امپائرز)، علیم ڈار (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، محمد انیس(میچ ریفری)

13 جون :اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز، شوزب رضا اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)، افتخار احمد (میچ ریفری)

ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی، علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈامپائر)، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)، افتخار احمد (میچ ریفری)

14 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز، آصف یعقوب اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز)، شوزب رضا (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، علی نقوی (میچ ریفری)

15 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز، علیم ڈار اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز)، شوزب رضا (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، محمد انیس (میچ ریفری)

پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز، احسن رضا اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، محمد انیس (میچ ریفری)

16 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، علیم ڈار اور شوز ب رضا (آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، افتخار احمد (میچ ریفری)

17 جون : اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی، شوزب رضا اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)، محمد انیس(میچ ریفری)

کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز، احسن رضا اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز)، علیم ڈار (تھرڈ امپائر)، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)، محمد انیس (میچ ریفری)

18 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز، علیم ڈار اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، جاوید ملک (میچ ریفری)

19 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز، شوزب رضا اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز) ، احسن رضا (تھرڈ امپائر) ، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)، جاوید ملک (میچ ریفری)

ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، علیم ڈار اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)، جاوید ملک (میچ ریفری)

21 جون:کوالیفائر (پوائنٹس ٹیبل پر پہلی بمقابلہ دوسری پوزیشن والی ٹیم )، احسن رضا اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز)، علیم ڈار (تھرڈ امپائر)، آصف یعقوب (فورتھ امپائر)، جاوید ملک (میچ ریفری)

(پوائنٹس ٹیبل پر تیسری بمقابلہ چوتھی پوزیشن والی ٹیم)، علیم ڈار اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، احسن رضا (فورتھ امپائر)، جاوید ملک (میچ ریفری)

22 جون:ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم اور ایلیمینیٹر 1کی فاتح ٹیم)، علیم ڈار اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، شوزب رضا (فورتھ امپائر)، محمدانیس (میچ ریفری)

24 جون: فائنل، علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، راشد ریاض (فورتھ امپائر)، محمد انیس (میچ ریفری)

مزیدخبریں