کورونا  میں کمی، مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد تک گر گئی

09:09 AM, 7 Jun, 2021

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد تک گر گئی ہے۔

این سی او سی کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق  گزشتہ روز 49 ہزار285  افراد کے کوروناٹیسٹ کیےگئے جن میں سے 1490 کیس مثبت آئے۔ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ33 ہزار630 ہو گئی ہے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں کورونا سے مزید 58 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی تعداد 21 ہزار323ہوگئی۔ملک بھر میں 3 ہزار 2 سو 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ 

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1820 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 65 ہزار ہوگئی ہے۔ 

واضح رہے کہ ملک بھر میں ویکسی نیشن کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے ۔اب 18 سے اوپر کے تمام شہریوں کو ویکسی نیشن لگوائی جا رہی ہے۔ اب تک 23 لاکھ 10 ہزار 115 افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے جبکہ 40 لاکھ 54 ہزار افراد کو سنگل ڈوز لگ چکی ہے۔ 

این سی او سی نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک ملک بھر میں 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگا دی جائے گی۔ 

مزیدخبریں