شہباز شریف کو بجٹ اجلاس میں شرکت کا رسک لینا پڑے گا،احسن اقبال

01:55 PM, 7 Jun, 2020

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارٹی صدر شہباز شریف کو بجٹ اجلاس میں شرکت کا رسک لینا پڑےگا،ورچوئل اجلاس میں اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر اپوزیشن کو بولنے ہی نہیں دیں گے۔ 

احسن اقبال نے کہا کہ ایگزیکٹو اور عدلیہ کام کر رہے تو پارلیمنٹ کے اجلاس میں کیا قباحت ہے، پارلیمان کے لاک ڈاو¿ن سے غلط پیغام جائے گا۔رہنما (ن )لیگ نے کہا کہ ہماری جان پیاری، لوگ مرتے ہیں تو مریں یہ رویہ مناسب نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ورچوئل اجلاس میں اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر اپوزیشن کو بولنے ہی نہیں دیں گے۔ ایک سوال پر احسن اقبال نے کہاکہ سابق نوازشریف (ن )لیگ کے میڈیکل ونگ کی رپورٹس پر باہر نہیں گئے بلکہ حکومتی ڈاکٹرز کی رپورٹ پر ہی انہیں باہر بھیجا گیا تھا۔

بجٹ اجلاس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بجٹ اجلاس اہم ہے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اس میں شرکت کا رکس لینا پڑےگا،اپوزیشن بجٹ کے بارے میں مثبت تجاویز دے گی۔

مزیدخبریں