محسن داوڑ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد

03:19 PM, 7 Jun, 2019

 بنوں میں جج انعام اللہ نے محسن داوڑ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔ محسن داوڑ کو جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل پشاور منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے بنوں میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ایم او ڈی جج انعام اللہ کی عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی۔

عدالت نے دلائل کی روشنی میں محسن داوڑ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر محسن داوڑ کو پشاور جیل منتقل کردیا گیا۔ محسن داوڑ کو 19 جون کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں