دہشتگردوں کی عید کی خوشیاں پھیکی کرنے کی مذموم کوشش، 2 ایف سی اہلکار شہید

02:51 PM, 7 Jun, 2019

کوئٹہ: دہشتگردوں کی عید کی خوشیاں پھیکی کرنے کی مذموم کوشش، بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کا بزدلانہ وار، 2 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

یہ سر بکف جاں کو ہتھیلی پہ لیے ہیں اے مادر وطن تیری حرمت کے نگہباں ہرنائی میں سیکیورٹی پر معمور ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کا بزدلانہ وار۔ دھرتی کے دو اور سپوت وطن پر قربان ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ہرنائی میں عید الفطر کی سیکورٹی پر تعینات ایف سی اہلکاروں کو دہشتگردوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ شہدا میں 23 سالہ سپاہی یار محمد اور 19 سالہ سپاہی مہتاب خان عمر شامل ہیں۔

صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت سیاسی اور سماجی رہنماؤں کی ہرنائی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت۔

مزیدخبریں