کرکٹ ورلڈکپ 2019، پاکستان ، سری لنکا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

01:57 PM, 7 Jun, 2019

برسٹل: کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں پاکستان اور سری لنکا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا۔

میچ جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڈھائی بجے شروع ہونا تھا وہ مسلسل بارش کی وجہ سے بغیر ٹاس کیے ہی ختم ہو گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پواٗئنٹ دے دیا گیا۔ اس سے قبل  ایونٹ میں دونوں ٹیمیں ایک، ایک فتح اور ایک، ایک ناکامی کا سامنا کر چکی ہیں.

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاک سری لنکا 7 بار مدمقابل ہوئے سبھی میں پاکستان نے فتح سمیٹی۔

پاکستانی کپتان سرفراز احمد سمیت بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کہتے ہیں کہ کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھا جائے گا۔ اب ٹیم کو آسٹریلیا کے میچ پر فوکس کرنا ہو گا جو کہ بارہ جون کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں