جلال پور بھٹیاں (محمد زاہد منیر نیو نیوز جلال پور بھٹیاں) نواحی علاقے محمود پور میں نوجوانو ں میں کھیلوں کو فروغ دینے اور گراؤنڈ ز کو آباد کرنے کے لیے عید کے دوسرے روز تھپڑوں والی کبڈی میچ کا انعقادکیا گیا۔
جس میں ملک بھر سے کبڈی کے نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی ، اس موقع پر پنجاب کے اس ثقافتی کھیل کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی کثیر تعداد نے گراؤنڈ کا رخ کیا۔
مقابلے میں شریک ہر کھلاڑی نے دوسرے حریف پر تھپڑوں کی ایسی بارش کی کہ شائقین تو محظوظ ہوئے لیکن دوسری طرف مقابلے میں شریک حریف کھلاڑیوں کے چودہ طبق روشن ہوگئے۔
مقابلے میں شریک ہر کھلاڑی نے حریف پر تھپڑوں کی برسات کے ساتھ قلابازیاں لگوا کر اسے ہار ماننے پر مجبور کردیا,میچ کے اختتام پر جینے والی ٹیم کو 1 لاکھ روپے نقدی اور ٹرافیوں سے نوازا گیا۔
پنجاب کے ثقافت اور دیسی کبڈی کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے مقابلہ جات سے لوگوں کو تفریح میسر آرہی ہے ، حکومت کو چاہیے کہ اس طرح کے مقابلہ جات کی مناسب پذیرائی کرے۔