قانون شہباز شریف کا بڑی بے صبری سے منتظر ہے,فردوس عاشق اعوان

09:40 AM, 7 Jun, 2019

لاہور: حکومتی ٹیم کے طنز اور دعوے بس دعوے ہی رہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف 9 جون کی صبح وطن واپس پہنچیں گے ۔ترجمان ن لیگ نے تصدیق کر دی،مریم اورنگزیب کا کہنا ہے حکومتی ترجمان ایک مرتبہ پھر جھوٹے نکلے ۔

اپوزیشن لیڈر کی واپسی کا سن کر اطلاعات کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں،، قانون شہباز شریف کا بڑی بے صبری سے منتظر ہے، بیٹا اور داماد بھی ساتھ ہوں اور بھی اچھا ہ۔

ردعمل میں سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا عاشق باجی شہباز شریف تو آہی رہے ہیں، آپ بسوں اور دواؤں میں کرپشن کا تو جواب دیں۔

مزیدخبریں